رمضان میں مسلمانوں کو نہ ہو پریشانی، صبح 5 بجے ووٹنگ کرانے پر غور کرے انتخابی کمیشن: سپریم کورٹ
12:58PM Thu 2 May, 2019
رمضان کا مہینہ شروع ہونے والا ہے اور عام انتخابات میں کچھ مراحل کی ووٹنگ ابھی باقی ہے۔ ان مراحل میں مسلم روزہ داروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا ہے کہ کیا رمضان کے دوران صبح 7 بجے کی جگہ صبح 5 بجے سے ووٹنگ کروائی جا سکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے لوک سبھا انتخابات کے آئندہ مرحلے کی پولنگ تھوڑی جلد شروع کرنے سے متعلق ایک عرضی پر مناسب حکم جاری کرنے کی انتخابی کمیشن کو جمعرات کو ہدایت بھی دی ۔

قابل غور ہے کہ انتخابات شروع ہو جانے کے بعد جب تک کوئی بڑا معاملہ پیش نہیں آتا ہے، سپریم کورٹ انتخابی کمیشن کے کام میں مداخلت نہیں کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ نے کوئی فیصلہ سنانے کی جگہ انتخابی کمیشن کو ہی اس معاملے میں مناسب قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ اب یہ پوری طرح سے انتخابی کمیشن پر منحصر کرتا ہے کہ وہ کیا فیصلہ لے گا۔
واضح رہے کہ لوک سبھا الیکشن کے 4 مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور اب صرف تین مراحل کی ووٹنگ باقی ہے۔ پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ 6 مئی، چھٹے مرحلے کی ووٹنگ 12 مئی اور ساتویں مرحلہ کی ووٹنگ 19 مئی کو ہونی ہے۔ انتخابات کے نتائج 23 مئی کو جاری ہوں گے۔