کاروار: کشتی حادثہ میں ہلاک افراد کو فی کس5لاکھ کا معاوضہ۔ضمیر احمد خان
12:23PM Sun 27 Jan, 2019
ہاویری۔27؍ جنوری (سالارنیوز) ریاستی وزیر برائے غذا وشہری رسدات بی زیڈ ضمیراحمد خان نے بتایا کہ کاروار کے قریب بحرۂ عرب میں کشتی الٹنے کے حادثہ میں ہلاک شگاوی تعلقہ ہسور یتنہلی گاؤں کے ایک ہی گھر سے تعلق رکھنے وا لے 9؍ افراد کو حکومت کی جانب سے فی کس 5لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔
شگاوی تعلقہ ہسور یتنہلی گاؤں میں متاثرہ گھر کے افراد سے ملاقات کرکے دلاسہ دینے کے بعد وزیر موصوف نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی گھر کے 9؍ افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے ۔ ان کی جان کی قیمت نہیں لگائی جاسکتی تاہم حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ معاوضہ ادا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کے گھر والوں کو تعلیمی قرضہ سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ضمیراحمد نے کہا کہ حادثہ میں بچ نکلنے والے واحد بچہ کی تعلیم اور مستقبل کے تعلق سے رکن اسمبلی بسواراج بومئی کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے فیصلہ لیا جائے گا۔انہوں نے متاثرہ خاندان کے رشتہ دار سومکا رینوکوا کو دلاستہ دیا اور بچ نکلنے والے بچے گنیش کو بھی ہمت دی۔