بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے 5/دسمبر کو بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
03:42PM Fri 22 Nov, 2013
بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے 5/دسمبر کو بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
بھٹکلیس نیوز / 22 نومبر،2013
بھٹکل (رضوان گنگاولی) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے انشاء اللہ 05/دسمبر،2013 تاریخ کو بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا ۔ اس بات کی جانکاری صدر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن جناب امتیاز اُدیاور نے یہاں شری نیواس ہوٹل میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دی ۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا اہم مقصد بھائی چارے کو عام کرنا ہے۔موصوف صدر نے اس ٹورنامنٹ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے کھلاڑیوں کے درمیان بولی لگائی جائے گی او ر دس ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ بی سی ایل (بھٹکل کرکٹ لیگ) کا دفتر وائی ایم ایس اے نوائط کالونی میں قائم کیا گیا ہے جہاں پر اس سلسلے میں مزید تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ یاد رہے کہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 24/نومبر،2013 رکھی گئی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 27/نومبر 2013کو رابطہ سوسائٹی ہال میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں تمام کھلاڑیوں کی بولی لگائی جائے جس میں ٹیم مالک کو بولی کے ذریعہ صرف ایک ہی ٹیم کو منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا پہلا انعام 66,666/اور دوسرا انعام 44,444/- روپئے رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مین آف دی میچ ، پلیر آف دی ٹورنامنٹ ، اورینج کیپ ، پرپل کیپ اور مین آف دی سیریز کا انعام بھی دیا جائے گا ۔
اس موقع پر مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور صاحب ، جناب مولانا عزیز الرحمٰن ندوی صاحب ، جناب عبدالسمیع میڈیکل صاحب ، جناب عاطف کولا ، جناب فیصل آرمار اور دیگر حضرات موجود تھے ۔