ایڈیورپاکے دور اقتدار میں اعلان کردہ 5ایر پورٹس قائم ہو ں گے۔سدیشور
12:10PM Fri 3 Oct, 2014
بھٹکلیس نیوز/03اکتوبر،14
بلگام/مرکزی مملکتی وزیر برائے شہری ہوا باز جی یم سدیشور نے بتا یا کہ ریاست میں پچھلی بی جے پی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پانچ ایرپورٹس کے قیام کو تر جیح دی جائے گی ،یہاں اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے سدیشور نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ سابق وزیر اعلی بی یس ایڈیو رپا کے دورحکومت شیموگہ ،ہاسن ،بلاری ،گلبرگہ ، اور بیجاپور میں ایرپورٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کسی مقام پر ابھی تک زمین پر قبضہ کی کارروائی مکمل نہیں ہو ئی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے افسران اور ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے افسران کے درمیان تال میل کا فقدان محسوس کیاگیا ہے اس وجہ سے کسی بھی ضلع میں ایر پورٹ کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہو ا، انہوں نے بتا یا کہ اب ان کی وزرات مذکورہ پانچواں ایرپورٹ کے قیامپر اپنی توجہ مرکوز کرے گی جس کے بعد ہی نئے ایرپورٹس کے تعلق سے فیصلہ لیا جائے گا۔