لاک ڈاؤن کے باوجود شاہین باغ تحریک جاری، الگ الگ تخت پر بیٹھی ہیں 5 خواتین

04:33PM Mon 23 Mar, 2020

نئی دہلی: کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے پوری دہلی اگرچہ لاک ڈاؤن کر دی گئی ہے لیکن شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے خلاف احتجاج اب بھی جاری ہے۔ مظاہرے کے مقام پر اگرچہ صرف چار سے پانچ خواتین الگ الگ تخت پر بیٹھی ہیں اور خالی پڑے تختوں پر چپل رکھ کر علامتی احتجاج کیا جا رہا ہے۔
 مظاہرین میں شامل ایک خاتون شگفتہ احمد نے يواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ کورونا کے خطرات کے پیش نظر لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پانچ خواتین مظاہرے کے مقام پر بیٹھ کر احتجاج کو جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انہیں انتظار ہے۔ عدالت کی جانب سے جو فیصلہ آئے گا اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
پولیس کی جانب سے اگرچہ مسلسل مظاہرین کو سڑک سے ہٹانے کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن خواتین وہاں سے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ دہلی لاک ڈاؤن ہونے کے بعد مظاہرین کو شاہین باغ سے ہٹانے کے سوال پر پولیس فی الحال خاموش ہے۔ پولیس کے ایک افسر سے اس سلسلے میں ان کا ردعمل ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے سوال کو ٹال دیا۔