ریاست میں بڑھتے کورونا معاملات کے سبب 5،جولائی سے ریاست میں ہر اتوار کو رہے گا مکمل لاک ڈاؤن: رات کے کرفیو میں بھی ہوئی تبدیلی
04:12PM Sat 27 Jun, 2020
بینگلورو: 27 جولائی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کوڈ 19 کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے آج وزیر اعلی یڈی یورپا نے کورونا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے منعقد ہنگامی نشست میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتہ یعنی 5 جولائی سے ہر ہفتہ اتوار کو ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں رات کے کرفیو کے اوقات بھی تبدیل کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے رات نو بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ ہوتا تھا لیکن 29 جون سے رات 08:00 بجے صبح 05:00 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
انہوں نے اس موقع پر کورونا کی روک تھام کے لیے ریاست میں کیے جارہے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا۔
اس نشست میں وزیر داخلہ بسوراج بومائی، روینیو وزیر آر اشوک، چیف سکریٹری وجیا بھاسکر، ایس آر وشواناتھن وغیرہ موجود تھے۔