کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی آج سے ، 5 دن میں کریں گے 15 ریلیاں
05:05AM Tue 1 May, 2018
Share:
کرناٹک میں 11 دن بعد انتخاب ہونے ہیں۔ ریاست میں انتخابی مہم کے تحت بی جے پی صدر امت شاہ اور کانگریس صدر راہل گاندھی دونوں نے پورا زور لگا دیا ہے۔ اصلی مقابلہ منگل کے روز شروع ہو گا ۔ کرناٹک کے میدان میں آج وزیراعظم نریندر مودی انتخابی ریلی کریں گے۔ ریاست میں پی ایم مودی 5 روز میں 15 ریلیاں کرنے والے ہیں۔
ریاست میں انتخابی پروگراموں کے علان کے بعد پہلی مرتبہ آ رہے مودی اپنی اس مہم کی شروعات چامراج نگر سے کریں گے۔ اس کے بعد میسور ، اوڈپی اور بیلاگوی میں ریلی کریں گے ۔ ان تینوں اضلع میں 22اسمبلی سیٹیں ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ریلی صبح 11بجے چامراج نگر میں ہونے والی ہے۔اور اوڈپی میں دوپہر 3 بجے اور بیلاگوی میں آج کی آخری ریلی شام 6 بجے ہونی ہے۔
تاہم مودی 2 اور 3 مئی کو کالا برگی ، بیلری اور بنگلور میں تین عوامی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جن میں 47اسمبلی سیٹیں ہیں۔ تیرے تیسرے مرحلے کے مہم میں پی ایم مودی توم کور ، شیو موگا اور گاڈگ میں 49 اسمبلی سیٹوں پر کیمپین کریں گے۔