کالج سطح پر منعقد کبڈی ٹورنامنٹ میں انجمن کالج کی زبردست جیت
03:14PM Mon 6 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 06 مارچ، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) کرناٹکا یونیورسٹی کی طرف سے کالج سطح کے تھرڈ لیول مردوں کے کبڈی مقابلہ میں انجمن ڈگری کالج کی ٹیم نے پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے پھر ایک بار انجمن کا نام روشن کیا ہے۔ منڈگوڈ کے تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد اس ٹورنامنٹ میں ضلع کی کل نو ٹیمیں موجود تھیں۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب میں ضلع پنچایت کے صحت و تعلیمی کمیٹی کے صدر ایل ٹی پاٹل نے شرکت کی اور موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔