چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بہترین کارکردگی پر بھٹکل میں بی جے پی کارکنوں نے منایا جشن
03:03PM Sun 8 Dec, 2013
چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بہترین کارکردگی پر بھٹکل میں بی جے پی کارکنوں نے منایا جشن
بھٹکلیس نیوز / 08 دسمبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) ملک کی چار ریاستوں دہلی ،مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بھاری کامیابی پر آج بھٹکل کے شمس الدین سرکل پر بی جے پی کے کارکنون نے جشن منایا ۔ اس موقع پر موجود کارکنوں نے اپنی خوشی کا اظہار پٹاخوں کو پھوڑ کر اور نریندر مودی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بھٹکل بی جے پی شاخ کے صدر دنیش نائک ، وینکٹیش نائک ، گوندا نائک ، گنیش گڈی منے ، دیپک نائک ، ایشور ڈوڈمنے اور دہگر کارکن موجود تھے ۔
خیال رہے کہ آج ہوئے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد بی جے پی تین ریاستوں میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوئی انتخابی نتائج کے اعلان کے مطابق مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو 127/ ، کانگریس کو 54/ اور دیگر پارٹیوں کو 12/ ملے ۔ دہلی میں کانگریس پارٹی کو 13/، بی جے پی کو 31 /اور اروند کیجروال کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو 24/ ملے ہیں ۔راجستھان میں کانگریس پارٹی کو 28/ ، بی جے پی کو 125/اور دیگر کو 22/ملے ہیں ، جبکہ چھتیس گڑھ میں بی جے پی میں 28/کانگریس کو 29/اور دیگر کو 00 ملے ہیں ۔