خانہ جنگی کی وجہ سے سات برس قبل شام کے دو بھائی ہوگئے تھے جدا ، اب سفرحج نے دونوں کو ملایا

02:33PM Fri 17 Aug, 2018

سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو کلپ گردش کررہی ہے ، جس میں دو بھائی کافی جذباتی انداز میں ایک دوسرے کو گلے لگا رہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں بھائیوں کا ملک شام تعلق ہے ۔ مگر خانہ جنگی کی وجہ سے دونوں بھائی تقریبا سات برس قبل ایک دوسرے سے جدا ہوگئے تھے اور اب سفر حج پر دونوں آپس میں ملے ہیں ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک خبر کے مطابق دونوں بھائیوں میں ایک اردن میں جب کہ دوسرا شام میں رہ رہا تھا۔ویڈیو کلپ میں احرام میں ملبوس دونوں بھائی انتہائی جذباتی انداز سے بغل گیر ہیں۔ ویڈیو کو دیکھنے والا انسان بھی دونوں بھائیوں کی کیفیت کا اندازہ کرتے ہوئے خود کو جذباتی ہونے سے روک نہیں پاتا۔