میسور ضلع ہنسور تعلق کے چلکندہ گاؤں میں مولانا محمد نسیم رشادی کے ہاتھوں مسجد عمر فارو قؓ کا افتتاح

03:17PM Tue 16 May, 2017

میسور(بھٹکلیس نیوز )میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے سابق چیرمین شبیر احمد خان اور سابق رکن سید رحمت اللہ کی جانب سے دی گئیاطلاع کے مطابق آج ست دیڑھ سال پہلے ہنسور تعلق کے چلکندہ کے مسجد کے صدر حبیب خان اور گاؤں کے رئیس چان بھائی جنکے مرحوم بھائی نور اللہ شریف نے مین روڈ میں مسجد کے لئے ایک جگہ دے کر ہیں جس میں مسجد تعمیر کرتاہے۔ جو مڈکیرہ اور منگلور آنے جانے والے مسلمانوں کے لئے نماز اداکرنے کے لء موذوں ہوگی۔ مولانا ظہیر احمد صاحب صدیقی سے بات کرکے مسجد کا کام شروع کیا گیا اور گاؤں کے ذمہ دار اپنی جانب سے اور دوسرے احباب بھی اس مسجد کی تعمیر ی کام میں حصہ لیکر مسجد تعمیر ہوگئی ۔ اور مسجد فارق کا افتتاح گزشتہ اتوار حضرت مولانا محمد نسیم صاحب رشادی ، مہتمم، مدرسہ اشرف العلوم ،میسسور کے ہاتھوں عمل میں آیا ، ہنسور تعلق کے مختلف قریوں کے بہت سے برادران اسلام اور علمائے کرام موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد نسیم صاحب نے فرمایا کہ مسجد وہی لوگ تعمیر کرتے ہین جنہیں آخرت کا خیال ہوتا ہے اور مسجد تعمیر کرنے والوں کے لئے اللہ تعالی ٰ جنت میں ایک محل تعمیر کرواتے ہیں۔ شبیر احمد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہمارے مسلم رہنماء کیسے ہونے چاہئے اور قوم کی خدمت کس طرح ہونی چاہئے ۔ ہمارے بزعگون نے قوم کو ایک سبق دے کر چلے گئے۔ لیکن افسوس صد افسوس کے آج کے رہنماؤں میں وہ بات نہیں رہی ۔ مولانا ظہیر احمد صاحب صدیقی نے اس موقع پر اپنے بیان میں فرمایا کہ مسجد تو بن گئی لیکن اللہ کے گھر کو کس طرح سے آباد رکھنا چاہئے اس کی ہمکو فکر کرنا چاہئے ۔ مولانا نے آپسی اتحاد پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام معاملات کو اسی اللہ کے گھر سے ہونا چاہئے۔ جناب عبد العزیز چاند صاحب، سکریٹری، دارالعلوم صدیقیہ نے اپنے ایک مختصر سے خطاب میں کہا کہ اللہ کے گھر میں پانچ وقت کی نماز ادا کریں اور تعلیم بالغان کا آغاز کریں۔ افسوس ہے کہ آج ہمیں غسل کے فرائض تک معلوم نہیں ہیں۔ اس لئے تمام مسائل کی جانکار ی حاصل کریں۔ مولانا ظہیر احمد صاھب صدیقی نے نماز ظہر کی امامت فرمائی۔ اس موقع پر چند غیر مسلموں کی گلپوشی کی گئی ۔ رکن اسمبلی شری ہچ پی منجوناتھ اور راجنا کی بھیشال پوشی اورگلپوشی کی گئی۔