ماب لنچنگ پربولے پی ایم مودی: نوجوان کی موت کے لیے ریاست کو نہیں ٹہرایاجاسکتاہے ذمہ دار

12:33PM Wed 26 Jun, 2019

راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکرکرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے جھارکھنڈ میں  ہوئے ماب لنچنگ کے واقعہ پرافسوس کا اظہارکیا۔ اس موقع پرپی ایم مودی نے مہلوک تبریزانصاری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ پی ایم مودی نے اپوزیشن کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ نہیں کہے سکتے ہیں کہ جھارکھنڈ ماب لنچنگ کا اڈہ بن گیاہے۔نریندرمودی نے ایوان سے خطاب کے دوران کہا کہ مجھے نوجوان کی موت کا دکھ ہے۔یقیناً قصورواروں کو سزاء ملنی چاہیے۔ لیکن اس واقعہ کے لیے پوری جھارکھنڈ ریاست کو ذمہ دارٹہراناغلط ہے۔ جھارکھنڈ ہمارے ملک کا اہم حصہ ہے۔مودی کا کہناہے کہ  جرائم ہونے پرقانون کے ذریعہ انصاف حاصل کیاجاناچاہیے۔ تشدد کہیں بھی ہو قانون ایک ہونا چاہیے۔ ملک کے ہرشہری کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آج کہا کہ عوام ملک کو پرانے دور میں لے جانے کےلئے تیارنہیں ہے بلکہ وہ نئے ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کےلئے تیار ہے اس لئے سبھی کو مل کر گاندھی کے ماڈل کو آگے بڑھاتے ہوئے نئی نسل کی امیدوں کو پورا کرنے کےلئے ملک کی تعمیر میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
 مودی نے صدر جمہوریہ کے خطاب پر اظہار تشکر پر راجیہ سبھا میں تقریباً 12گھنٹے تک چلی بحث میں بدھ کو جواب دیتے ہوئے اپوزیشن کے ذریعہ حکومت کے کام کاج میں بار بار رکاوٹ ڈالنے کے بجائے مثبت اور تخلیقی تعاون کرنےکی اپیل کی۔اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے سابق صدر پرنب مکھرجی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کو مخالفت کرنے کا اختیار حاصل ہے لیکن کام کاج میں رکاوٹ پیدا کرنے کا حق کسی کو حاصل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو 50ٹریلین ڈالرکی معیشت بنانےکےلئے سبھی کو مل کر فرض کی ادائگی اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔وزیراعظم کے جواب کے بعد ایوان نے اپوزیشن کے اراکین کی سبھی ترامیم کو خارج کرتے ہوئے اظہار تشکر کو ثوتی ووٹوں سے پاس کردیا۔لوک سبھا نے منگل کو اس تجویز کو پاس کیاتھا۔اس طرح تجویز کو پارلیمنٹ میں منظوری مل گئی ہے۔