ہریانہ : اب بیف کے شبہ میں مشتعل لوگوں نے ٹرک کو کیا نذر آتش ، پولیس پر بھی جم کر پتھراو کیا
05:39AM Sun 11 Sep, 2016
پلول : ہریانہ میں بیف کو لے کر تنازع جاری ہے ۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ میوات میں بریانی کی جانچ کرائے جانے کے بعد اب ایک مشتعل بھیڑ نے بیف کے شبہ میں ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا ۔ خبروں کےمطابق پلول میں صرف بیف کے شبہ میں کل رات زبردست ہنگامہ آرائی کی گئی ۔ منڈكولا میں لوگوں نے بیف کے شبہ میں گوشت سے بھرے ایک ٹرک جلا ۔
تاہم بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلہ میں پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا ۔ مشتعل لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا ، جس کے جواب میں پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا ۔ موقع پر ایس پی راہل شرما خود موجود تھے ۔
خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی ہریانہ کے میوات سے ریاستی حکومت نے بریانی کی نمونے لے کر اس کی جانچ کروائی تھی ، جس کی چوطرفہ مذمت کی جارہی ہے۔ اب اس تازہ واقعہ کے بعد ہریانہ حکومت ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد پر آگئی ہے ۔