پی ایف آئی کی جانب سے بھٹکل میں صحت سے متعلق بیداری کے لیے میراتھن دوڑ کا اہتمام
02:59PM Sat 3 Nov, 2018
بھٹکل: 03 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور صحت مند رہنے کے لیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی جانب سے ایک میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز مخدوم کالونی سے کیا گیا جس کے بعد یہ ریلی بندر روڈ شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے نوائط کاولونی تعلقہ میدان میں پہنچی جہاں پر پی ایف آئی کے کارکنان نے عوام کو صحت مند رہنے کے نسخے بتائے۔
اس دوڑ میں پی ایف آئی کے کئی ممبران نے حصہ لیا۔