شمس اسکول میں طلبہ کے لئے حلف برداری تقریب کا انعقاد
05:12AM Fri 7 Jul, 2017
بھٹکلیس نیوز / 07 جولائ، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل کے نیو شمس اسکول میں جمعرات کے روز طلبہ کی کاؤنسل کو ان کے عہدوں کا حلف دلانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھٹکل کے سی پی آئی مسٹر سریش نائک سمیت دبئی عدالت میں معاون کے عہدے پر فائز عبدالقادر جیلانی شاہ بندری صاحب، دبئی جماعت کے سکریٹری مولانا ابرار الحق مولوی ، ادارہ تربیت اخوان کے خازن جناب ڈاکٹر اویس خواجہ وغیرہ نے شرکت کی اور طلبہ کو بہترین اور مفید نصیحتوں سے نوازا۔
اس موقع پر سی پی آئی سریش نائک نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ سول سرویسز میں جانا قوم و ملک کے مفاد میں ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ خود دوسروں کو کام دلانے والے بن جائیں۔انہوں نے طلبہ کو مستقبل میں صنعت کار بننے اور ان جیسے شعبوں سے منسلک ہونے کی ترغیب دی۔ مہمان خصوصی جناب عبدالقادر جیلانی صاحب نے طلبہ کو ذمہ داریوں کے ملنے اور ان کے چنے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اللہ کی طرف سے امانت ہے اگر اس میں خیانت ہوتی ہے تو پھر اللہ تعالیٰ اس بارے میں ضرور سوال کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر طلبہ کو محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
مولانا ابرار الحق مولوی نے بھی طلبہ کو بہت ہی کار آمد باتیں بتائیں اور کہا کہ تعلیم کے زیور ہی سے انسان دنیا میں معزز ہوتا ہے ، انہوں نے طلبہ کو وقت کا خیال رکھنے اور محنت کرنے پر زور دیا۔
صدارتی خطاب کرتے ہوئے جناب ڈاکٹر اویس خواجہ صاحب نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں کنڑا کا رجحان بہت ہی کم ہوتا جارہاہے ۔انہوں نے طلبہ کو کنڑا کے مضمون میں مہارت حاصل کرنے کی بات کہی اور کنڑا بول چال میں بھی مہارت حاصل کرنے کو کہا ۔
اجلاس کا آغاز ایوب گوائی کی تلاوت اور انس مصباح کے ترجمہ سے ہوا جس کے بعد فارقلیط مانوی نے نعت پاک پیش کی۔ ہائی اسکول کے صدر مدرس جناب محمد رضا مانوی صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کئے تو سکریٹری اسکول جناب طلحہ سدی باپا صاحب نے شکریہ کلمات ادا کئے ڈائس پر جناب صلاح الدین ایس کے صاھب اور جناب اشرف برماور صاحب موجود تھے۔اجلاس کی نظامت جناب شاذیر حسین اور مولوی عبداللہ ربیع کر رہے تھے۔
طلباء کونسل کے عہدیدار: نیو شمس اسکول ہیڈ بوائے عزیزی عابد ایف اے ۔ ہیڈ بوائ شمس ہائی اسکول: اسماعیل کاکڑے ۔
نظم وضبط کمیٹی: ہشام موٹیا
شعبہ ثقافت : بلال آزاد
شعبہ کھیل و ریاضت: محمد مستفیض مٹا
گروپ لیڈر: حراء گروپ: محمد نائف رکن الدین
طور گروپ: عبدالعالی صدیقہ
صفا: محمد رزان خطیب
مروہ: کاشفی فرید
گروپ معاونین: عاصم خیال ، فارقلیط ردامانوی ، عبدالسلام ایس جے ، احمد رویز کریمی