کمٹہ کے قریب شاہراہ پر دوڑتی  لاری میں لگی  اچانک آگ ؛ لاری جل کربھسم

03:11PM Sun 15 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 15 جنوری، 17 کمٹہ/ (نامہ نگار) کمٹہ سے قریب مانیر کے مقام پرشاہراہ سے گزرتی ایک لاری  میں اچانک آگ بھڑک اٹھنےسے لاری جل کر بھسم ہوگئی ہے۔ اطلاع کے مطابق  یہ ٹرک ممبئی سے منی پال جارہی تھی اور ٹرک دوائیوں اور چاکلیٹ وغیرہ سے لدی ہوئی تھی تاہم مذکورہ مقام پر پہنچنے پر ڈرائیور کو گاڑی میں آگ نظر آئی جس کے بعد اس نے گاڑی کو فوری طور پر شاہراہ کے کنارے لگادیا۔ ٹرک میں آگ دیکھ کر قریب کے لوگوں نے فائیر بریگیڈ کو اطلاع دی تاہم فائیر عملہ پہنچنے تک لاری آگ کی نذر ہوچکی تھی ۔اس سلسلے میں کمٹہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کردیا گیا ہے۔ Kumta-01