شمس اسکول کے طلبہ آئی ٹی کوئز مقابلہ میں ریجنل سطح کے لئے منتخب
12:56PM Sun 25 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 25 ستمبر، 16
بھٹکل / (نامہ نگار) کاروار کے بال مندر اسکول میں منعقد انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) کے اہلیتی امتحان میں شمس اسکول کی دو ٹیمیں ریجنل سطح کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ جس میں نیو شمس اسکول کی ایک ٹیم اور شمس انگلش میڈیم اسکول کی ایک ٹیم شامل ہے ۔
اطلاع کے مطابق اس امتحان میں ضلع بھر کی کل چالیس ٹیموں نے شرکت کی تھیں۔ جن میں سے کامل احمد دامودی اور خباب رکن الدین کی ایک ٹیم اور شیخ شمویل و اسماعیل کاکڑے کی ایک ٹیم منتخب ہوئی ہے۔اب ان کا مقابلہ انشا ء اللہ 18/اکتوبر کو ہبلی میں منعقد ہونے والے ریجنل سطح کے کوئز میں ہوگا۔
ان کی اس کامیابی پر اسکول پرنسپال محترمہ فہمیدہ ڈاٹا صاحبہ، اسکول بورڈ سکریٹری جناب طلحہ سدی باپا صاحب اور دیگر اساتذہ نے انہیں مبارکبادی دیتے ہوئے اگلے سطح پر بھی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔