رکن اسمبلی ستیش سیل اور رکن بلدیہ کے درمیان لفظی جھڑپ
01:04PM Mon 1 Jun, 2015
بھٹکلیس نیوز / 01 جون، 15
کاروار/ (نامہ نگار) کاروار بلدیہ کے عام اجلاس میں رکن اسمبلی ستیش سیل اور اپوزیشن پارٹی کے رکن بلدیہ دیوداس کے درمیان لفظی جھڑپ کا واقعہ پیش آیا۔اطلاع کے مطابق اجلاس کے دورارن رکن بلدیہ دیوی داس نے ضد کی کہ ان کے وارڈ میں نالہ اور سڑک کی تعمیر اتی کاموں کو انجام نہ دیا جائے۔اس موقع پر مداخلت کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر کوئی روک نہ لگائے۔اس موقع پر آگ بگولہ ہوکر دیوی داس ستیش سیل پر برس پڑے اور کہا کہ حکومت سے گرانٹ جاری کیا جارہا ہے اور وہ صدر سے مخاطب ہیں۔جب رکن اسمبلی بھی جواب دینے کے لئے آگے بڑھے تو دیگر اراکین نے معاملہ رفع دفع کیا۔