انجنئرنگ طلبا ء کی احتجاجی ریلی

02:09PM Tue 12 Sep, 2017

بھٹکلیس نیوز / 12 ستمبر،2017 کاروار: (نامہ نگار)  تعلقہ کے ماجالی میں تعمیر کی گئی نئی عمارت میں کالج کا تبادلہ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے این ایس یو ائی کی نگرانی میں  سرکاری انجنئرنگ کالج کے طلباء نے پیر کو احتجاجی ریلی نکالی۔ پولیٹیکنک کالج عمارت میں ہی پہلے سے انجنئرنگ  کالج کے کلاسس  چلتے آرہے ہیں یہاں پر کمرے لیبوریٹری  اور لائبریری کی کمی ہے کالج میں 700 سے زائد طالب علم ہیں سب ا مستقبل معلق پڑا ہوا ہے (این ایس یو ائی) کے لیڈر سدھارتھ نائک نے شکایت درج کی ہے کالج موجودہ دنوں میں رہائشی  مقامات میں چل رہے ہیں  اس سے طلباء کو پریشانی ہو رہی ہے 5۔4۔ کمرے ہیں ان میں سہی طریقے سے بیٹھنے کی سہولت نہیں ہے اگست سے کالج کھل گئے تھے اور پڑھا ئی بھی صحیح طریقے سے نہیں ہو رہی ہےاس وجہ سے طلباء ڈرے ہوئے ہیں اس وجہ سے ریلہ نکالتے ہوئے ڈی سی ۔ای۔ایس نائک کو میمورنڈم دیا گیا  جسمیں 200 سے زائد طلبا ء موجود تھے