پر امن الیکشن کیلئے علماء کی اہم میٹنگ

01:02PM Tue 31 Jan, 2017

سہارنپور۔(بھٹکلیس نیوز) آنے والے اسمبلی الیکشن کو پر امن بنانے ، افواہ پھیلانے والوں پر نگاہ رکھنے اور مسلم ووٹ کو تقسیم سے بچانے کے اہم مقصد سے آج بعد نماز ظہر مقامی جامعۃالطیبات میں حبیب گڑھ میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں سوکے قریب ذمہ دار شہریوں اور علماء کرام نے شرکت کی۔ آجکی اس اہم کی صدارت آل انڈیادینی مدارس بورڈ کے قومی صدر حضرت مولانا محمدیعقوب بلندشہری نے کی آج کی اس میٹنگ میں میٹن عنقریب ۱۵ فروری کو ضلع کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے چناؤ کی بابت سنجیدگی کے ساتھ گھنٹہ بھر تک غور و فکر ہوا بعد اذاں ۱۵ فروری کو ہونے والے اسمبلی الیکشن کے بارے میں یہ بھی خیال کیا گیا کی اس الیکشن کو پر امن کس طرح بنایاجائے اور کس سطح پر جاکر مسلم ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچایاجائے تاکہ مسلم ووٹ کا وزن رہے اور مسلم طبقہ کے ان ووٹ سے سیکولر امیدواروں کو فتحیابی بھی نصیب ہوسکے ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں چناؤ کو پر امن منعقد کرانے ، بد امنی پھیلانے والوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ افواہ پھیلانے والوں پر بھینگاہرکھنے کیلئے پلاننگ بنانے پر نظر ثانی ہوئی آجکی اس اہم میٹنگ میں مفتی مجیب الرحمن امام مسجد مہدی سرائے،حاجی نوراحمدٹھیکیدارمحلہ آلی،قاری محمدافضل مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی، قاری عبدالسبحان رحمانی منیجرعبدالحمیداکیڈمی ۶۲؍فٹ روڈ،مولانامحمدیعقوب سیتاپوری شیخ الحدیث جامعۃالطیبات قاری شاہ جہاں جامعۃالطیبات، مولانامحمداحتشام امام مسجد تقویٰ آزاد کالونی،مولانامحمدسلمان، قاری عبدالخالق وغیرہ نے شرکت کی میٹنگ میں ووٹ ڈالنے کے لئے غوروخوض کیا گیااور اگلی میٹنگ یکم فروری بروز بدھ مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی میں منعقدہوگی جس میں شہرکے رہنمائے قوم ،ذمہ داران مدارس ، ائمہ مساجداورمعززشخصیات شریک ہوں گے۔اور ووٹ ڈالنے کا اگلا لائحہ عمل طے کیاجائے گااورشہر سہارنپورکی سیٹ پرکس امیدوار کو سپورٹ کرناہے اس کابھی اعلان اگلی میٹنگ میں کیاجائے گا۔ تعزیتی میٹنگ میں بزرگوں کے لئے قرآن خوانی اسکے بعد جامعۃالطیبات حبیب گڑھ میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت آل انڈیادینی مدارس بورڈ کے قومی صدر مولانا محمد یعقوب بلندشہری نے کی ۔نشست میں فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی رحمۃ اللہ علیہ اوروفاق المدارس کے صدر حضرت اقدس مولاناسلیم اللہ خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا گیامدرسہ معارف القرآن وجامعۃ الطیبات میں قرآن خوانی کرکے دونوں مرحومین کے لئے ایصال ثواب کیاگیا۔میٹنگ کی صدارت فرمارہے مولانامحمدیعقوب بلندشہری نے کہاکہ فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکیؒ نے دین اسلام کو فرقہ ہائے باطلہ کے دست وبردسے محفوظ رکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولاناعبدالحفیظ مکی کا شمار جیدعلماء میں ہوتاہے۔مولانامرحوم دین اسلام کے فروغ کے لئے مختلف ممالک کا بھی سفرکیا کرتے تھے انہوں نے تبلیغی جماعت کے فروغ کے لئے بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ مولانا بلندشہری نے کہاکہ حضرت اقدس مولاناسلیم اللہ خان صاحبؒ تھانہ بھون سے قریب قصبہ لوہاری کے رہنے والے تھے اورمدرسہ مفتاح العلوم جلال آباد میں اپنی دینی تعلیم کا آغاز کیاتھااورحضرت مولانامسیح اللہ خان وحکیم الامت حضرت مولانااشرف علی تھانویؒ کی سرپرستی سے فیض بھی حاصل کرتے رہے مولانامرحوم جامعہ فاروقیہ کراچی کے موسس تھے انہوں نے اپنی تعلیم کی تکمیل دارالعلوم دیوبند میں اس زمانہ میں کی جب وہاں وقت کے عظیم اصحاب علم اور جلیل القدر اساتذہ اور شیوخ حدیث موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں علماء کرام کے سانحہ ارتحال سے علمی دنیا میں مایوسی چھائی ہوئی ہے اور ایک بڑاخلاپیداہواہے۔ مولانابلندشہری نے دونوں مرحوم کے لئے دعاء مغفرت کرائی اورملت اسلامیہ کے لئے ان کے نعم البدل کی دعاء کرائی ۔