جامعہ اسلامیہ میں حمدیہ مقابلہ کا انعقاد

09:07AM Mon 28 Oct, 2013

جامعہ اسلامیہ میں  حمدیہ مقابلہ کا انعقاد بھٹکلیس نیوز / 28 اکتوبر، 13 بھٹکل 27؍اکتوبر (بھٹکل بیورو) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں کل رات حمدیہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں علیا ء اور سفلیٰ گروپ کے دس دس طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے اپنی قسمت آزمائی ۔ مہتمم جامعہ مولانا عبدالباری صاحب فکردے ندوی کی صدارت میں چلے اس مقابلہ میں علیاء گروپ میں سےعبداللہ دانش اٹل نے اول مقام ، حماد رکن الدین نے دوسرا مقام اور جعفر صادق کندنگوڑا نے تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ سفلیٰ گروپ میں سے اول عبداللہ برماور ،دوم زفیف شنگیری اورسوم تعظیم علی رہے۔ اس موقع پر مولانا عبدالباری ندوی صاحب نے طلبہ کو حمد پڑھنے اور اپنی آواز کو پرکشش بنانے کی مفید ترکیبیں بتائیں ۔اسٹیج پر جناب شاہین قمر صاحب ندوی اورمولانا طلحہٰ صاحب رکن الدین صاحب ندوی موجود تھے ۔ hamdiya-muqabila-1 hamdiya-muqabila-2