ٹرینرس سے عرضیاں مطلوب
01:00PM Tue 14 Mar, 2017
بنگلورو۔ (بھٹکلی نیوز)بال بھون کبن پارک بنگلور کی جانب سے 14؍ اپریل تا 15؍ مئی ، گرمیوں کی تعطیلات کے پیش نظر 5؍ تا 16؍ سال کے بچوں کیلئے مختلف فنون سے متعلق ماہر ٹرینرس کے ذریعہ تربیت فراہم کرنے کیلئے عرضیاں مطلوب ہیں۔آرٹ، ہینڈی کرافٹ ، موسیقی، ڈانس ، کراٹے، یوگا، کی بورڈ، طبلہ ، مہندی، کیالیگرافی، ایرو بکس ، ٹریڈیشنل آرٹ، الومینیم فائل ورکس،ایرو ماڈلنگ، شپ ماڈلنگ، اور فوٹو گرافی سمیت مختلف امور میں مہارت رکھنے والے ٹرینرس عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔خواہشمند اپنی تفصیلات تعلیمی اسناد وغیرہ کے پاسپورٹ سائز تصویر منسلک کرکے 25مارچ تک عرضیاں سکریٹری بال بھون سوسائٹی ، کبن پارک بنگلور 1- تک داخل کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات مذکورہ دفتر یا فون نمبرس080 - 22864189/22861423 سے حاصل کرسکتے ہیں۔