اماراتی ولی عہد کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

01:46PM Wed 17 Apr, 2019

متحدہ حدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے منگل کو الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے'کے مطابق اماراتی ولی عہد اور سعودی فرمانروا کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔