ششی تھرور نے وزیراعظم مودی پردیا قابل اعتراض بیان، بی جے پی نے کہا "شیوبھکت راہل گاندھی ملک سے معافی مانگیں"۔

03:10PM Sun 28 Oct, 2018

کانگریس لیڈرششی تھرورنے وزیراعظم نریندرمودی کو لے کر قابل اعتراض بیان دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کونشانہ پرلینے کے لئے ایسے لفظ کا استعمال کیاہے، جسے لکھنا بھی مناسب نہیں ہے۔ اپنی نئی کتاب "دی پیرڈاکسکل پرائم منسٹر"  کے بارے میں بات کرتے ہوئے تھرورنے کہا  "مودی کی موجودہ شبیہ ان کے ہم منصبوں کے لئے مایوسی کا موضوع بن گیا ہے۔ مودتیو، مودی پلس ہندتوا کے سبب وہ آرایس ایس سے بھی اوپرہوچکے ہیں۔ تھرور نے اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی کے لئے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال کیا۔
 کانگریس لیڈرتھرورکے اس بیان پربی جے پی نے سخت ردعمل ظاہرکیا ہے اورکانگریس صدرراہل گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تروننت پورم سے ممبرپارلیمنٹ ششی تھرور نے اتوار کو یہ باتیں بنگلور میں چل رہے لٹریچر فیسٹیول میں کہی۔ انہوں نے ایک صحافی کے حوالے سے آرایس ایس کے ایک لیڈر کے بیان کا ذکرکیا ہے۔
تھرور نے سی بی آئی رشوت معاملے کے لئے بھی مودی حکومت پرتنقید کی۔ انہوں نے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں وزارت اوراختیارات یافتہ افسروں کو بھی اپنے فیصلے پر پی ایم او سے اتفاق رائے کا انتظارکرنا پڑا ہے، جوکہ بہت ہی بدقسمتی والی بات ہے۔ کانگریس ممبرپارلیمنٹ کے اس تبصرہ پربی جے پی نے سخت اعتراض کیا ہے۔ وزیرقانون روی شنکرپرساد نے کہا "کانگریس ہندو دیوی - دیوتاوں کی توہین کررہی ہے، جسے کسی قیمت پربرداشت نہیں کیا جائے گا۔ راہل گاندھی خود کو شیوبھکت کہتے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ اپنی پارٹی کے ایک لیڈر کی اس نازیبا تبصرہ سے وہ متفق ہیں یا نہیں۔ تھرورکے بیان کے لئے شیو بھکت راہل گاندھی برائے مہربانی وزیراعظم مودی اورملک سے معافی مانگیں"۔ روی شنکرپرساد نے کہا کہ یہ کانگریس کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے کہ وہ بنیادی سطح پرحد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن آنے پروزیراعظم مودی پرنازیبا الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے، لیکن عوام یہ سب دیکھ رہی ہے اورسابقہ کی طرح وزیراعظم پروہ جتنے حملے کریں گے، وزیراعظم اتنے ہی مضبوط ہوکرابھریں گے۔