کرناٹکا ہائی کورٹ نے سجپا ناصر کے قاتلوں کی ضمانت عرضی رد کردی
03:14PM Sat 14 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 14 جنوری،2017
بنٹوال / (نامہ نگار) سجیپا ناصر کے قتل کیس میں زیر حراست تین ملزموں کو سیشن کورٹ کی طرف سے ملی ضمانت کو رد کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ نےان تمام کو 16/جنوری کے اندر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ ناصر 07/ستمبر،2015 کو اپنا کام نپٹا کے واپس جاتے وقت رکشہ کو روک کر اس پر دھار دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا اور اس حملہ میں ناصر سجپا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔ اس قتل کے بعد پولس نے تین ملزموں کو اپنی گرفت میں لے لیا تھاتاہم ایک مہینے کے اندر یہ تمام افراد ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے مرحوم ناصر کے گھر والوں نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے ان تمام ملزموں کی ضمانت عرضی کو رد کردیا ہے اور ان سب کو 16جنوری کے اندر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
(ترجمہ : اے جے اسدی)