شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کل انجمن میدان میں ہونے والے خواتین کے احتجاجی جلسہ کے تعلق سے قاضی صاحبان نے کیا خلاصہ
03:51PM Wed 5 Feb, 2020
بھٹکل: 05 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شہیرت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف کل انجمن میدان میں ہونے والے خواتین کے احتجاج ی جلسہ کے تعلق سے شہر کے قاضی صاحبا ن نے اپنی رائے ظاہر کی ہے۔
اس سلسلہ میں آج مغرب کے وقت قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے میڈیا کے نمائندوں کو مختصرا بتایا کہ اس سے قبل ان سے اور جماعت المسلمین کے قاضی جناب مولانا اقبال ملا ندوی صاحب سے اس سلسلہ میں مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری کی جانب سے اجازت طلب کی گئی تھی تو اس وقت اس کی اجازت دیتے ہوئے انجمن کے بستی روڈ پر واقع اسکول میں کرنے کو مناسب کہا گیا تھا۔ لیکن اب تنظیم کے انتظامی امور کے تحت اس احتجاجی جلسہ کو انجمن میدان میں کرنے کی پہل کی گئی ہے جو کہ ان کا انتظامی معاملہ ہے، اس سلسلہ میں قاضی صاحبان کا کوئی دخل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بھٹکل میں کل ہونے والے خواتین کے اس احتجاجی جلسہ کو لے کر ایک طبقہ میں کافی تشویش پائی جارہی ہے اور سوشیل میڈیا پر اس کے خلاف کئی سارے پیغامات گردش کر رہے ہیں۔
آڈیو سنیں
[audio m4a="https://objectstore.e2enetworks.net/bhatkallys/uploads/2020/02/AUD-20200205-WA0146.m4a"][/audio]