لائن اسپورٹس سینٹر کی طرف سے تعلیمی ایوارڈ تقریب

03:38PM Tue 16 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 16 اگست، 16

بھٹکل / (رضوان گنگاولی)  یوم آزادی کی مناسبت سے بھٹکل کے لائن  اسپورٹس سینٹر نے اپنے کلب میں محلہ کے ہونہار طلبہ کی تہنیت کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شہر کے علماء اور دانشوران نے علم کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلمانوں کے تعلیم کے ساتھ خاص رشتہ ہونے کی بات کہی۔ جناب ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب نے کہا کہ پرانے زمانوں میں مسلمانوں کا تعلیم سے خاص رشتہ رہا ہے انہوں نے مسلم سائنسدانوں کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سائنس سے روشناس کرانے والے اور نئی ایجادات دینے والے اصلاً مسلمان ہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ہونہار طلبہ اور ان کے سرپرستان کو مبارکباد دی اور ایسے ہی آگے پڑھنے کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کی۔ اس کے علاوہ جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ، جنرل سکیرٹری مولا نا ابوالحسن اکیڈمی  جناب مولانا الیاس ندوی صاحب نے بھی تعلیم کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ LION-award-08 اس اجلاس میں جہاں طلبہ کی ہمت افزائی کے لئے ان کی تہنیت کی گئی وہیں حال ہی میں دبئی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز ہونے والے قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل صاحب اور دبئی میں بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے مولوی ابرار الحق ندوی کی بھی عزت افزائی کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی گئی۔ LION-award-01 اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب، جامعہ اسلامیہ  بھٹکل کے  مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی صاحب، لائن کے  ذمہ داران مولوی عبدالعلیم قاسمی صاحب ، جناب برہان کوکاری صاحب، جناب ابراہیم فکردے صاحب اور دیگر اسٹیج پر موجود تھے۔