سدارامیا حکومت کو پارٹی لجسلیٹرس کی ناراضگی کا سامنا

12:16PM Thu 29 Jan, 2015

بھٹکلیس نیوز/29جنوری،14 صرتحال پر قابو پانے وزیر اعلی سر گرم بنگلورو(نامہ نگار)ریاستی وزیر برائے آبکاری ستیش جارکی ہو لی کے ریاستی کابینہ سے کل استعفی کے بعد کانگریس میں ناراضی کا ایک نئی لہر نے سر اٹھایا ہے ، کہا جا رہا ہے کہ ریاستی وزیر اعلی کے سدارامیا کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جانے والے جارکی ہو لی نے غالباً سدارامیا کے دیرینہ ساتھی اور وزیر داخلہ امور کے مشیر سابق ڈی جی پی کمپیا کے رویہ سے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہو ئے وزارت استعفی دیدیاہے ،جارکی ہو لی کے اس استعفی کے ساتھ ہی سدارامیا وزارت کے کئی وزراء بھی انتظامی امور میں کمپیا کی غیر ضروری مداخلت پر شدید بر ہمی کا اظہار کرتے ہو ئے استعفی دینے کی دھمکی پر اتر آئے ہیں ،ذرائع کے مطابق  جارکی ہو لی کو استعفی واپس لینے منانے کے لئے سدارامیا نے خود کمپیا کو روانہ کیا تھا ،لیکن جارکی ہو لی نے کمپیا سے ملنے سے صاف انکار کردیا ،جس کی وجہ سے استعفی کے اس معاملہ کو لے کر انتشار اور بڑھنے کے آثار نمایاں ہو چکے ہیں ،اس صورتحال میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور کرناٹک میں پارٹی انچارج ڈگ وجئے سنگھ کل ہی بنگلور کے ہنگامی دورے پر آرہے ہیں ۔ ع،ح،خ