مرڈیشور جماعت المسلمین کی طرف سے شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد

03:46PM Sat 26 Oct, 2013

مرڈیشور جماعت المسلمین کی طرف سے شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد بھٹکلیس نیوز / 26 اکتوبر، 13 بھٹکل / (نامہ نگار) مرڈیشور مرکزی جماعت المسلمین کی طرف سے آج بعد نماز عصر مرڈیشور سرکاری اسکول کے احاطہ میں ایک شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مرڈیشور میں موجود جماعتوں ، پنچایتوں اور تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ بیرون ہند کی مرڈیشور جماعتوں کے ذمہ دار بھی اسٹیج کی رونق بنے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے رام داس کامت نے کہا کہ ہم سب کو اس عید ملن پروگرام سے بھائی چارگی کا سبق لینا چاہئے ۔ انہوں نے مرڈیشور کے مسلمانوں کی امن و آشتی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر فرقہ وارانہ فسادات خال خال ہوتے ہیں اس لئے کہ یہاں سب مل جل کر ہی رہتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر مرڈیشور میں مرحوم جوکاکو شمس الدین صاحب کی جانب سے کی گئی کوششوں کا بھی تذکرہ کیا اور مل جل کر رہنے کا مشورہ کیا ۔ مولانا محمد حسین صاحب نے اس موقع پر اتحاد و اتفاق کا درس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک مل کر رہیں گے ہماری طاقت مضبوط رہے گی اور اللہ کی بھی مدد رہے گی ورنہ دوسرے لوگ ہمیں توڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ موصوف نے اس موقع پر قرآن و حدیث اور واقعات کی روشنی میں اتحاد کو تفصیل سے سمجھایا اور بڑوں کی مان کر چلنے کی تاکید کی ۔ ایک اور مہمان خصوصی انجمن کے جنرل سکریٹری جناب جوکاکو عبدالرحیم صاحب نے مرڈیشور جماعت کی طرف سے لوگوں کی حیات میں ہی ان کی تہنیت پر سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اکثر انسان کے مرنے کے بعد اس کے کاموں کا تذکرہ کیا جاتا ہے لیکن مرڈیشور جماعت کی طرف سے ان کی حیات میں ہی لوگوں کو اعزاز دیا جانا ایک قابل تقلید عمل ہے ۔ جناب عبدالرحیم صاحب نے اس موقع پر مرڈیشور کے تاجر حضرات کو مرڈیشور ہی میں اپنے کاروبار لگانے کی ہدایات دیتے ہوئے انہیں مرڈیشور کو آباد کرنے کی تلقین کی ۔ موصوف نے آخر میں انجمن کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے آزاد خیال ہونے کی بناء پر بینگلور وغیرہ جاکر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں حلانکہ وہاں جاکر ہوسکتا ہے کہ ان کو اچھی تعلیم ملے لیکن ان کے اخلاق میں بہت بگاڑ آجاتا ہے ۔ انجمن کے تعلیمی اداروں کی یہ خاصیت رہی ہے کہ یہاں ایک دینی ماحول ہے اور بچے ہمارے ہاتھ میں رہتے ہیں ۔ اس لئے کوشش کر کے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے انجمن ہی میں داخل کروائیں ۔ اس موقع پر ڈائس پر پنچایت صدر کمار بی نائک ، آئی آر بھٹ ، آر وی کامت ، گنیش نائک ، صدر جماعت جناب عبدالغفور خطال صاحب ، ڈاکٹر امین الدین صاحب ، جناب عبدالصمد ندوی صاحب ، ڈاکٹر ہری پرساد اور دیگر حضرات موجود تھے ۔ eid-milan-3 eid-milan-1 eid-milan-2