مہاراشٹرمیں اس فارمولے پربنےگی شیوسینا- این سی پی حکومت، شرد پواراورنواب ملک نے کہی یہ بڑی بات

01:31PM Sat 16 Nov, 2019

ممبئی: مہاراشٹرمیں صدرراج کےدرمیان حکومت سازی کا راستہ صاف ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ ذرائع کےمطابق، شیوسینا، این سی پی اورکانگریس کےدرمیان معاہدہ فائنل ہوگیا ہے۔ تینوں جماعتوں کےدرمیان جومعاہدہ ہوا ہے، اس کے مطابق مہاراشٹرمیں پانچ سال تک شیوسینا کا ہی وزیراعلیٰ رہےگا۔ وہیں کانگریس اوراین سی پی کے کھاتے میں ایک ایک نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ آئے گا۔ مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل کولے کرشیوسینا، این سی پی اورکانگریس کے درمیان میٹنگ کا دورجاری ہے۔ خبرہے کہ تینوں جماعتوں کے درمیان کامن منیمم پروگرام (کم ازکم مشترکہ پروگرام) کولے کراتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی پی کو14 اور کانگریس کو12 وزارت دیئے جائیں گے۔ خود شیوسینا کے کھاتے میں 14 وزارت کے عہدے آئیں گے۔  مہاراشٹر میں حکومت سازی سےمتعلق این سی پی سربراہ شرد پوارنے کہا ہے کہ حکومت بنانےکا عمل شروع ہوچکا ہے، یہ حکومت پورے 5 سال تک چلےگی۔ اتحاد پرکیا بولے این سی پی لیڈرنواب ملک؟ نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے این سی پی لیڈرنواب ملک نے کہا 'ایک سوال باربارپوچھا جارہا ہےکہ شیوسینا کا وزیراعلیٰ ہوگا کیا؟ وزیراعلیٰ کےعہدے کولےکربی جے پی اورشیوسینا میں تنازعہ ہوا تھا۔ ایسے میں ہم وزیراعلیٰ عہدے کی دعویداری نہیں کرنے جا رہےہیں۔ یقینی طورپروزیراعلیٰ شیوسینا کا ہی ہوگا'۔ نواب ملک نےکہا 'شیوسینا کو بےعزت کیا گیا ہے، ہماری ذمہ داری بنتی ہےان کی عزت اوراحترام کوبنائے رکھنا۔ ہماری ذمہ داری ہےاوراس پرہمارا کسی طرح کا اعتراض نہیں ہے'۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں حکومت بنانے کے لئے شیوسینا، کانگریس اوراین سی پی کے درمیان میٹنگ کا دورجاری ہے۔ جمعرات کوہوئی اس میٹنگ میں تینوں ہی پارٹیوں کے سینئر لیڈران شامل ہوئے۔ اطلاع کے مطابق شیوسینا کی طرف سے ایکناتھ شندے، کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان، این سی پی لیڈرچھگن بھجبل شامل ہوئے۔ اس میٹنگ کے بعد شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے نے میڈیا سے بتایا کہ تینوں پارٹیوں کے درمیان کم ازکم مشترکہ پروگرام پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کا ایک ڈرافٹ بھی تیارکیا گیا ہے۔