ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کے ہاتھوں جیلان آباد گلبرگہ میں سڑک کے تعمیری کام کا افتتاح
03:18PM Wed 23 Nov, 2016
الحاج قمر الاسلام کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کا اعتراف
گلبرگہ،(ایف او یس)
منگل کے دن ایم ایس کے ملز، جیلان آباد روبرو محمد حسین فنکشن ہال پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سابق چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے25؍لاکھ روپیوں کی تخمینے سے روڈ کا افتتاح انجام دیا۔رکن اسمبلی گلبرگہ شمال ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب سابق وزیر و نیچیف منسٹرس پیاکیج میں اس کام کو منظور کروایا تھا۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اپنی تقریر میں کہا کہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے وارڈ نمبر20,21اور 37میں ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب نے بحیثیت ضلع نگران وزیر و چیرمین حیدرآباد کرناٹک نے کروڑہا رروپئے منظور کروائے تھے ۔ انہوں نے تمام اسکیموں کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم پیاکیج Appendix-EاورPWDفنڈ،HKRDBفنڈ ، ایس ایف سی،13فینانس،MLAفنڈ ،14ویں فائنانس اور50کروڑ کی اسپیشل گرانٹ وغیرہ جیسی اسکیمیں شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج شہر میں جتنے بھی ترقیاتی کام جاری ہیں وہ ڈاکٹرقمرالاسلام صاحب کی خصوصی دلچپسی کے باعث ہیں اور یہ تمام کام بحیثیت نگران کار وزیرضلع گلبرگہ و چیرمین حیدرآباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ کی حیثیت سے منظور کئے گئے تھے ۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے کہا کہ ابھی 18ماہ باقی ہیں باقی کچھ چھوٹے چھوٹے کام بھی انشاء اللہ مکمل کر لئے جائینگے۔ سید سجاد علی انعامدار سابق ڈپٹی مئیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے وہ قمرالاسلام صاحب کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے لاکھوں کروڑوں روپئے ایم ایس کے ملز جیلان آباد کیلئے منظور کئے ۔انھوں کہا کہ میں چاہئے کارپوریٹر رہوں یا نہ رہوں ہمیشہ عوام میں رہ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتارہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ بھیم ریڈی پاٹل سابق مئیر نے کہا کہ وہ قمرالاسلام صاحب کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے مجھے مئیر بنایا اور ان کی مکمل سرپرستی کی، ڈاکٹر محمد اصغرچلبل نے بھی بحیثیت چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی شہر کی ترقی میں میرا ساتھ دیا، جب میں مئیر تھا HKRDBفنڈ کیلئے قمرالاسلام صاحب سے گذارش کی تھی اور انہوں نے مجھے ایک کروڑروپیوں کی منظوری دی تھی ۔ شیخ بابا کارپوریٹر نے کہا کہ وہ حلقہ وارڈ نمبر21کی ترقی کیلئے بروقت ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب، ڈاکٹر محمد اصغر چلبل و بھیم ریڈی سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب اور ڈاکٹر محمد اصغرچلبل نے میری ہمیشہ سے حوصلہ افزائی کی اور ترقیاتی کام منظور کئے ۔ قبل ازیں محمد علی ایم ڈی نے مہمانوں کا استقبال کیا ، اعجاز علی انعامدار رکن APMCنے شکریہ ادا کیا اس موقع پر محمد حسین فنکشن ہال کے مالک محمد ذاکر، پرویز گارڈن فنکشن ہال کے مالک زبیرشیخ،محمدسلیم ، محمد ابراہیم و علاقہ کی اہم شخصیات موجود تھیں۔