ریاستی بجٹ میں 49/نئے تعلقہ جات  کا اعلان ؛ اتر کینرا میں ڈانڈیلی کو الگ تعلقہ کا درجہ

12:54PM Thu 16 Mar, 2017

بھٹکلیس نیوز / 16 مارچ، 17 بیدر / (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سدا رامیا کی طرف سے پیش کئے گئے ریاستی بجت میں 49/ نئے تعلقہ جات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں اتر کینرا ضلع میں ڈانڈیلی کو الگ تعلقہ کا درجہ دیا گیا ہے۔ بجٹ برائے سال 2017  میں ریاست کے 21اضلاع میں جملہ 49نئے تعلقہ جات تشکیل دینے کا اعلان کیا  گیاہے جن میں سے کچھ اضلاع کی تفصیل یوں ہے: ۱۔ ضلع باگلکوٹ میں گولیدا گُڈا، رباکویبنا ہٹّی اور اِلکل ۲۔ ضلع بیلگاوی میں نیپّانی، موڈلگی اور کاگواڈ ۳۔ ضلع داونگیرے میں نیامتی ۴۔ضلع بیدر میں چیٹ گوپّا، ہولسورواور کملا نگر ۵۔ضلع بلّاری میں کوروگوڈو، کوٹّورو، اورکمپلی ۶۔ دھاواڑ ضلع میں انّی گیری، الناور اور ہبلی شہر ۷۔ ضلع گدگ میں گجیندر گڑھ اور لکشمیشور ۸۔ کلبرگی ضلع میں کالگی، کملا پور، یڈراوی اور شاہپور ۹۔ یادگیر ضلع میں ہونڈسگی، وڈگیرے اور گرو میٹکل ۱۰۔ ضلع کوپل میں کوکنورو، کنکا گری اور راٹگی ۱۱۔ رائچورضلع میں مسکی اور سروار ۱۲۔ اڈپی ضلع میں بیندورو، برہماور اور کاپو ۱۳۔ جنوبی کینرا میں موڈبدری اور کڈبا ۱۴۔ ضلع شمالی کینرا میں ڈانڈیلی