سبری مالا مندر معاملہ : نظر ثانی کی 49 درخواستوں پر 22 جنوری کو سماعت کرے گا سپریم کورٹ

01:25PM Tue 13 Nov, 2018

سپریم کورٹ کیرالہ کے سبری مالا میں واقعہ ایپا مندر میں 10سے 50 سال تک کی عمر کی خواتین کے داخل ہونے کے سلسلے میں فیصلے کا تجزیہ 22جنوری کو کرےگا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی ،جسٹس روہنگٹن ایف نریمن ،جسٹس اےایم کھانولکر،جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اندو ملہوترا کی آئینی بینچ نے 49نظر ثانی درخواستوں کی کھلی عدالت میں سماعت پر اتفاق ظاہر کیا۔ آئینی بنچ نے کہا کہ وہ سبھی نظر ثانی درخواستوں کی سماعت اگلے سال 22جنوری کو کھلی عدالت میں کرے گی۔عام طورپر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت ججوں کے چیمبر میں ہوتی ہے۔
 اسی دوران،سبری مالا معاملے میں کچھ رٹ پیٹیشن بھی دائر کی گئی ہیں،جن پر عدالت نے کہا ہے کہ وہ ان نظر ثانی درخواستوں پر حتمی فیصلے کے بعد سماعت کرےگی۔