پولس کی حراست میں بند شخص کی موت

02:29PM Sun 12 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 12 فروری، 17 میسور / (نامہ نگار) پڑوسی سے جھگڑا کرنے کے الزام میں قید ایک رکشہ ڈرائیور کی قید خانہ میں ہی موت واقع ہوگئی ہے جس کے بعد عوام نے پولس اہلکاروں پر ہی اسے مار دینے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق گاندھی نگر کے رہنے والے بسوراج لنگیا کا فرزند منی کنٹھا (20) اپنے پڑوسی سے جھگڑنے کے الزام میں بند تھا لیکن اسی رات اس ی موت واقع ہوگئی جس پر اس کے والدین نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس تعلق سے پولس کمشنر کے پاس معاملہ درج کیا ہے۔