انکم ٹیکس افسر کے فرزند کا اغواء اور قتل چھ ملزمین گرفتار۔ مقتول کی بہن پر بھی شبہ
03:36PM Sat 23 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ گیان بھارتی پولیس نے محکمۂ انکم ٹیکس کے افسر کے فرزند کا اغواء اور قتل کرنے کے الزام میں چھ ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے اور اس معاملہ میں مقتول کی بہن پر شبہ ظاہرکیا جارہا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ الالو مین روڈ منشور لے آؤٹ کا رہنے والا 56سالہ نرنجن کمار انکم ٹیکس افسر ہے اور اس کا چھوٹا فرزند 19سالہ شرت کمار ایک نجی پالی ٹکنک کالج میں تیسرے سال ( الیکٹرانکس) کا طالب علم تھا۔اس نے 12ستمبر 2013 کو جنم دن کے موقعہ پر ایک نئی موٹر سائیکل خریدی تھی اور اس نے موٹر سائیکل دوستو ں کو دکھانے کے بہانے گھر سے باہر نکلا تھا اور گھر نہیں لوٹا۔اگلے دن نرنجن کمار کو موبائل فون پر ایک کال آیا جس میں کال کرنے والے نے بتایا کہ شرت کمار کا اغواء کرلیا گیا ہے اس کی رہائی کے لئے 50 لاکھ روپےئے دینے کی مانگ کی گئی۔ اغوا کاروں نے رقم کہاں لانا ہے اور کیسے دینا ہے اس تعلق سے کوئی جانکاری نہیں دی گئی تھی۔ نرنجن کمار نے پولیس تھانہ میں اغواء کی رپورٹ درج کرائی۔ڈی سی پی ( ایسٹ) ایم این انوچت نے اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کے لئے تین خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا تھا ۔ پھر پولیس نے کئی طریقوں اور زاویوں سے جانچ کی۔پولیس کو شرت کمار کے قریبی دوست وشال پر شبہ ظاہر ہوا اور اسے کل شام ہی گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد اس کی بہنوئی شانتا کمار ۔کرن کمار ۔ دنئے شٹی۔ وکرم ۔کرناکمار سمیت چھ افرا د کو گرفتار کیا گیا۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ وشال کے بہنوئی شانتا کمار پر قرضہ کا بوجھ تھا اور قرضہ ادا کرنے کے لئے رقم کی ضرورت تھی اس لئے شرت کمار کا اغواء کرکے اس کے باپ نرنجن کمار سے رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔وشال کئی دنوں سے شرت کی بہن سے محبت کرتا تھا اور و ہ اس معاملہ کو لیکر وشال سے کئی مرتبہ جھگڑا کیا تھا۔وشال نے محبوبہ کو حاصل کرنے کے لئے شرت کمار کو قتل کئے جانے کی دوسری وجہ بھی ہے اس کے علاوہ وشال نے ہی نرنجن کمار کو شرت کا ایک ویڈیو کلب واٹس ایپ پر بھیجا تھا۔ جس میں شرت کمار نے اپنے باپ سے گذارش کی تھی کہ وہ اغواکاروں کو رقم ادا کرکے اسے رہا کیا جائے ۔ملزموں نے شرت کے تعلق سے پولیس تھانہ میں گمشدگی او رپھر اغواء کئے جانے کی جانکاری ملنے کے بعد شرت کمار کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش کو ایک پتھر سے باندھ کر تالاب میں پھینکا تھا۔ دودن بعد لاش اوپر آنے کے بعد دوبارہ لاش کو میسور روڈ کے رنگ روڈ کے قریب دفن کردیا گیا تھا۔ لوگوں نے وہاں چند آواہ کتوں کو زمین سے کپڑے کھینچتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے گڑھا کھودا تو شرت کی لاش ملی۔ پولیس نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے وکٹوریہ اسپتال بھیجا۔ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ میں قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔