ضلع اتر کینرا میں آج مجموعی طور پر 478.7 ایم ایم بارش ریکارڈ: کاروار میں سب سے زیادہ ہوئی بارش

03:36PM Wed 3 Jun, 2020

کاروار: 3 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں آج تین جون کو مجموعی طور پر 478.7 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ بارش کاروار میں ہوئی ہے جہاں آج 154 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح ہوناور میں 83.3 ایم ایم، کمٹہ میں 54.5 ایم ایم، انکولہ میں 53 ایم ایم، سرسی میں 34.5 ایم ایم، یلاپور میں 27.6 ایم ایم، جوئیڈا میں 26.6 ایم ایم اور بھٹکل میں 20 ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ بحرعرب میں نسرگہ طوفان آنے سے کرناٹک  کے ساحلی علاقوں میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے کئی درخت اور مکانوں کی چھپر اڑنے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں البتہ کوئی جانی نقصان ہونے کی خبر نہیں ملی ہے۔