بھٹکل میں بی جے پی یوا مورچہ کے سماویش کا انعقاد؛ ایم پی آننت کمار نے کی بائک ریلی کی قیادت
07:11AM Sun 11 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 11 ستمبر، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل کے ناگیش بھون میں بی جے پی کے یوا مورچہ کا سماویش منعقد ہوا جس کا افتتاح میسورو کے رکن پارلیمان اور یوا مورچہ کے ریاستی صدر مسٹر پرتاپ سنہا نے دیپ روشن کرکے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی جے پی سرکار کی طرف سے کئے گئے کاموں کا تذکرہ کیا اور وزیر اعظم کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے 2018/کے ریاستی انتخابات کے لئے بی جے پی اراکین کو تیاری کرنے اور اس کے لئے متحد ہونے پر زور دیا۔
اس موقع پر یوا مورچہ کے نائب صدر تیجسوی سوریا، آر کے نائک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسٹیج پر ہلیال کے سابق رکن اسمبلی سنیل ہیگڈے، اتر کنڑا ایم پی آننت کمار ہیگڈے، اترکنڑا بی جے پی شاخ کے نائب صدر گوند نائک اور دیگر حضرات موجود تھے۔
اجلاس سے قبل بھٹکل کے پولس میدان سے جلسہ گاہ تک بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت آننت کمار ہیگڈے نے کی۔