پاکستان سرحد پر 464 بھیشم ٹینک تعینات کرے گی ہندستانی فوج

11:47AM Tue 7 May, 2019

ہندستانی فوج جلد ہی پاکستانی سرحد پر روس میں تعمیر اور ہندستان میں اپ گریڈ کئے گئے 464 ۔ٹی 90 ٹینک تعینات کرنے جارہی ہے۔ بھیشم جنگی ٹینک ہیں  اور انہیں تعینات کرنے کیلئے فوج کو تقریبا 13,448   کروڑ روپئے خرچ کرنے ہوں گے۔ انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا میں چھپی ایک خبر کے مطابق ان ٹینکوں کو سال 2022 سے 2026 کے درمیان سرحد پر تعینات کر دیا جائے گا۔ بتادیں کہ پاکستان بھی روس کے ساتھ اسی کیٹیگری کے 360 ٹینگ کا معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے۔
 وزیر دفاع کے ذرائع کے مطابق یہ ٹینک آرڈینینس فیکٹری بورڈ کے تحت اوڈی ہیوی فیکٹری( ایچ وی ایف) میں تیار کئے جائیں گے۔ کابینہ کمیٹی سے جلد ہی انہیں منظوری اور سکیورٹی کلیئرینس مل جانے کی امید ہے۔