ینگ اسٹار ایسوسی ایشن کی جانب سے مفت  ختنہ کیمپ  کا انعقاد؛ 46/بچوں کی ادا کی گئی سنت  

03:41PM Tue 16 Apr, 2019

ٹیم کی جانب سے  200/گھروں کو  تقسیم کیا جارہا ہے پینے کا پانی بھٹکل: 16 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محی الدین اسٹریٹ میں قریب 27/سال سے کھیلوں کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی کام کر رہی ینگ اسٹار ٹیم کی جانب سے آج صبح فری ختنہ کیمپ منعقد کیا گیا تھا جس میں قریب 46/بچوں کا ختنہ کیا گیا۔اس پورے کیمپ کے لیے ڈاکٹر طیب داونگیرے کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں۔ اس سے قبل ایک مختصر سی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور، مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے، پنچایت صدر جناب آدم پنمبور صاحب نے شرکت کی۔ ٹیم کی جانب سے پینے کے پانی کی تقسیم: بھٹکل میں گرمی جیسے جیسے بڑھتے جارہی ہے ویسے ویسے کنویں بھی خالی ہو کر سوکھتے جارہے ہیں۔ اس تکلیف کو دیکھتے ہوئےینگ اسٹار  ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے صاف شفاف پینے کے پانی کی تقسیم کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پانی   جامعہ آباد ، جالی روڈ، نور محلہ، فردوس نگر، رحمت آباد اور محی الدین اسٹریٹ میں قریب 200/گھروں میں تقسیم کیا جاتا ہے جس سے لوگوں کو ایک حد تک راحت  پہنچ رہی ہے۔