ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 453 معاملات: بینگلور میں سب سے زیادہ ہیں کورونا کے مریض

04:02PM Sun 21 Jun, 2020

بینگلور: 21 جون، 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کل شام سے آج شام پانچ بجے تک کورونا کوڈ 19 کے 453 معاملات سامنے آئے ہیں جن کے ساتھ ہی ریاست میں کل مریضوں کی تعداد 9150 کو پہنچ گئی ہے۔ جن میں سے اب تک 5618 افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں اور 137 افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے ملی جانکاری کے مطابق آج بینگلور میں سب سے زیادہ 196 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ بلاری میں 40،  کلبرگی اور  وجیاپور میں 39، میسور اور گدگ میں 18، دھارواڑ میں 15 جبکہ اتر کینرا میں 8 اور دکشن کینرا میں 7 معاملات سامنے آئے ہیں۔ تاہم آج اڈپی سے کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں کورونا مریضوں کی فہرست میں بینگلورو سب سے آگے ہے جہاں اب تک کورونا کے کل 1272 مریض پائے گئے ہیں جبکہ کلبرگی میں 1199 اور اڈپی میں 1036 کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں۔