بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے والے 'مرد' نہیں: سعودی مبلغ
01:50PM Thu 1 Dec, 2016
مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز الشیخ کی جانب سے متنازع بیان کی مذمت
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے اور ملازمت کی اجازت دینے والے والدین کی مذمت کرنے والے ایک سعودی مبلغ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سعید بن فروہ نامی سعودی مبلغ کے مطابق ایسا کرنے والے والدین مرد وزن کے اختلاط کا اسباب بن رہے ہیں۔
سعید بن فروہ کے خیالات پر مبنی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر غیر معمولی تشہیر سے دنیا بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے والے والدین کو بہت زیادہ برا بھلا کہا تھا۔ عالم دین نے کہا کہ بیٹیوں کو طب کی تعلیم دلوانے والے والد 'حقیقی مرد' نہیں۔
سعودی عرب کے سرکردہ مفتی نے اپنے ہفتہ وار انٹرویو میں کہ فروا کا بیان اور خیالات انتہائی "خطرناک" ہے۔ یہ "خطرناک" بیان قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طب کی تعلیم دینے والی ہماری جامعات 'محفوظ ہیں جہاں مرد وخواتین طالبات الگ الگ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہر جنس کے طلبہ دو مختلف لیکچر ہالز میں تعلیم پاتے ہیں۔
سعودی عرب میں سعید بن فروا کو امام مسجد اور مبلغ کے عہدے سے الگ کرنے کا مطالبہ شدت پکڑ رہا ہے۔