بس ميں آگ لگنے سے 45 افراد زندہ جل گئے
12:19PM Wed 30 Oct, 2013
بھٹکلیس نیوز / 30 اکتوبر، 13
محبوب نگر، 30 اکتوبر (يو اين آئى) آندھرا پرديش ميں اس ضلع کے کوتھا کوٹا منڈل ميں آج على الصبح ايک پرائيويٹ اے سى بس کے ايک پليا سے ٹکرا جانے کے بعد اس ميں آگ لگ جانے سے کم از کم 45افراد زندہ جل گئے، وزير اعظم نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کااظہار کيا ہے جب کہ وزير اعلى کرن کمار ريڈى نے حادثے کى انکوائرى کا حکم ديا ہے۔
پوليس نے بتايا کہ يہ حادثہ اس وقت ہوا جب تقريباً 50مسافروں سے بھرى يہ بس ايک پليا سے ٹکراگئى۔ حادثہ کى شکار بس کرناٹک کى راجدھانى بنگلور سے آندھرا پرديش کى راجدھانى حيدرآباد جارہى تھى۔ بس ميں ملٹى نيشنل کمپنى آئى بى ايم کے پانچ انجينئر بھى سوار تھے جو ہلاک ہوگئے۔