شمالی کنڑا ضلع میں پانی کی قلت سے نمٹنے ہر تعلقہ کو 45لاکھ جاری ۔دیش پانڈے

12:08PM Sun 12 Apr, 2015

بھٹکلیس نیوز/12اپریل،15 کاروار(نامہ نگار)ریاستی وزیر  برائے اعلی تعلیمو سیاحت  اور شمالی  کنڑا ضلع  کے نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے اطلا ع دی ہے کہ  پینے کے پانی  کاموں کے لئے ہر تعلقہ  کو 45/لاکھ  روپئے کی  رقم جاری کی گئی ہے  ،لہذا کسی کو بھی پینے  کے پانی کے سلسلے میں  شکایت کرنے کا موقع  نہ ملے اس کی احتیاط  برتنی چاہیئے  ،موصوف ڈپٹی کمشنر  کے دفتر  میں ضلع  میں پانی پینے  کے پانی  کی صورت حال  کے بار ے میں  خبان کر رہے تھے ،  انہوں نے کہا کہ  پینے کے پانی  کی فراہمی  کے لئے  امدادی رقم  کی کمی نہیں ہے  ،ارکان اسمبلی  کے گروپ  کے بنائے ہو ئے  چھوٹے منصوبوں کو فوری  طورپر  شروع کرنا چاہیئے  ،اس منصبے میں  پائپ لائن  لگانا،  بورویل کی مرمت ہاتھ  کے پمپ  کی تبدیلی  وغیرہ  کام کرنے کی اجازت ہے ،گزشتہ  چند برسوں  سے جن  دیہات میں  پینے  کے پانی کی تکلیف  ہے ان دیہات  میں پینے  کے پانی کی تکلیف  ہے ان  دیہات میں  پینے  کاپانی فراہم  کرنے کا متبادل  انتظام ہونا چاہیئے  ،ٹینکروں کے ذریعے  پانی پہنچاتے وقت   پانی کےمعیارکی جانچ   ضروری ہے ،  ضلع پنچایت سی ای او  رام پرساد منوہر نے  بتایا کہ گزشتہ  دو برسوں میں  پینے کے پانی کی فراہمی  کے مستقل  منصوبوں  کو جاری کرنے  کی وجہ سے  ٹینکروں  کے ذریعہ  پانی پہنچانے والے  دیہات  کی تعداد  میں کمی ہوئی ہے،سال  13 ۔2012میں 80دیہات  کو اور 15۔2014میں 45دیہات  کو ٹینکروں  کے ذریہعہ پانی پہنچایا گیا  ،انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کے کاموں  میں بل  بھرنے کے لئے حکومت  جلد ہی آٹھ کروڑ روپئے  کی رقم جاری  کر نے والی ہے  ،لہذا تعلقہ  کے چھوٹے  منصوبوں  کے علاوہ ضروری  کاموں  کے چھوٹے  منصوبوں کے علاوہ  ضروری  کاموں کے چھوٹے  منصوبے تیار کرنا  چاہیئے  ،گرمیوں کے  موسم میں  پینے کے پانی  کی صورت حال کے سلسلے میں  تحصیلدار  کو ہر تین دن  میں ڈپٹی کمشنر  کو رپورٹ  دینی چاہیئے  ،گر میوں  کے موسم میں  پینے  کے پانی کی فراہمی   کے لئے  موٹا  ریا پمپ  خراب ہو تو  اس کو  فوراً تبدیل  کر نے کے لئے  ہر تعلقہ  میں موٹا ر بینک قائم کرنا چاہیئے  ان بینکوں  میں  6HPکے کم ازکم چھ موٹا  ر ہو نی چاہیئے  ۔ ع،ح،خ