ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج اور دیگر کاموں کے لیے 45/روزہ مہم کا آج سے ہوا آغاز
01:00PM Sun 1 Sep, 2019
بھٹکل: یکم ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) الیکشن کمیشن کی جانب سے آج بروز اتوار سے ریاست بھر میں ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج ، تصحیح اور دیگر چیزوں کا کام شروع ہوچکا ہے جو کہ آئندہ 45/دنوں تک جاری رہے گا۔
بھٹکل تحصلدار دفتر میں آج صبح اسسٹنٹ کمشنر نے اس تعلق سے منعقد ایک نشست میں ووٹر لسٹ بیداری کے تعلق سے پوسٹر جاری کیا اور ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرانے کی تاکید کی۔انہوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری،2019 تک جن کی عمر 18/سال کو پہنچ چکی ہو وہ پہلی فرصت میں اپنا نام داخل کریں ۔اے سی نے یہ بھی بتایا کہ اگر کو ئی اپنے نام میں کوئی تبدیلی یا پھر کچھ پتہ وغیرہ تبدیل کرانا چاہتا ہو تو وہ بھی اس مہم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 1/ستمبر،2019 سے 30/ستمبر،2019 تک بوتھ لیول کے افسران اپنے اپنے حدود میں آنے والے گھروں میں جاکر تفصیلات طلب کریں گے جس کے بعد 15/اکتوبر کو اس کی فہرست جاری کی جائے گی۔ 15/اکتوبر سے 30/نومبر تک اس میں تبدیلی کی گنجائش ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس درمیان 2/3/9/10 نومبر کو ناموں کے اندراج کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔جس کے بعد 8/جنوری،2020 میں ان ناموں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
اس نشست میں تحصلدار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔