حرم مکی کو 45 منٹ میں کیسے صاف کیا جاتا ہے؟
04:15PM Tue 14 Feb, 2017
مسجد حرام اور خانہ کعبہ کی صفائی ستھرائی اور حجاج ومعتمرین کی شبابہ روز خدمت میں 1245 ملازمین مصروف عمل رہتے ہیں۔ حج کے موسم میں حرم مکی صفائی اور دیگر لوازمات کے لیے 470 ملازمین کا اضافہ کردیا جاتا ہے جس کے بعد کل 1715 بن جاتے ہیں۔ ان میں 210 خواتین ملازمائیں بھی شامل ہوتی ہیں۔ ماہ صیام میں عمرہ سیزن کے دوران 131 اضافی خواتین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو مسجد حرام کی طہارت ونظافت میں کام کرتی ہیں۔