بھٹکل تعلقہ میں کوئی نہیں ہے کورونا کا مریض؛ جھوٹے پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی
03:56PM Sat 14 Mar, 2020
بھٹکل: 14 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ میں اب تک کوئی بھی کورونا کے وائرس سے متاثر فرد کی شناخت نہیں ہو ئی ہے البتہ بیرونی ممالک سے آنے والوں کا معائنہ کیا جارہا ہے اور انہیں 14 دنوں تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔ ان باتوں کی جانکاری بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر نے دی۔ وہ آج یہاں ڈی وائی ایس پی کے ساتھ تحصلدار دفتر میں اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اس سے ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ ضلع میں اس کے لیے تمام طرح سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں اور کسی بھی ناگہانی سے نپٹنے کے لیے تیاری کی گئی اور بہت سے عوامی چہل پہل مقامات پر تھرمل اسکیانر لگایا گیا ہے۔
اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ بہت سے افراد کورونا کے تعلق سے غلط خبریں سوشیل میڈیا کے ذریعے پھیلا رہے ہیں جو کہ بالکل جھوٹ ہیں۔ انہوں نے ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور ان پر کیس درج کرنے کی بات کہی۔
اس موقع پر صحت عامہ کے افسر نے بھی اب تک اس سلسلہ میں کی گئی کارروائیوں کا ذکر کیا۔