پٹرول ایک پیسہ اور ڈیزل 44/پیسہ مہنگا

06:04AM Mon 1 May, 2017

بھٹکلیس نیوز / 01 مئی،2017 نئی دہلی / (یو این آئی) تیل کی خرید و فروخت کرنے والی کمپنیوں نے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں تبدیلی کے مطابق  کل نصف شب سے پٹرول کی قیمت میں ایک پیسہ او ڈیزل کی قمیت میں 44/پیسہ فی لیٹر اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں ریاستوں کی طرف سے لگایا جانے والا ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (VAT)  شامل نہیں ہے۔