ہماچل پردیش میں بس دریا میں گرنے سے 44 مسافر ہلاک
03:49PM Wed 19 Apr, 2017
ہماچل پردیش میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق ریاست ہما چل پردیش کے ضلع شملہ میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 56 افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح کے وقت پیش آیا، بس اترکھنڈ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دریا میں جاگری تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔