لاک ڈاؤن کے دوران بغیر ضرورت گاڑیاں چلانے والوں کا رجسٹریشن اور ڈرائیور کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا: اتر کینرا ڈپٹی کمشنر

01:46PM Wed 25 Mar, 2020

کاروار:  25 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران بغیر ضرورت کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بغیر ضرورت کے باہر گاڑی لے کر آئے گا اس کی گاڑی کا رجسٹریشن اور اس شخص کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو اس مہلک مرض کورونا سے بچانے کے لیے گھروں میں رہیں اور جنتا ہو سکتا ہے اتنا احتیاط برتیں۔ انہوں نے عوام کو حکومت کی جانب سے 21  دن کے لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی کرنے کی تاکید کی۔