وندے بھارت مشن کے تحت جدہ سے 415 ہندوستانی شہریوں کو لے کر کوچی کے لیے ائیر انڈیا کے طیارہ نے بھری اڑان

02:38PM Wed 10 Jun, 2020

جدہ: 10 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو/حبیب اللہ محتشم) وندے بھارت مشن کے تحت آج صبح 11:00 بجے ائیر انڈیا کے خصوصی طیارے AI-0964 نے 415 ہندوستانی شہریوں کو لے کر جدہ سے کوچی کے لیے اڑان بھری ۔ وندے بھارت مشن کے تحت جدہ سےت آنے والی یہ نویں پرواز ہے۔ اطلاع کے مطابق اس میں 17 نوزائیدہ بچوں سمیت 116 حاملہ خواتین،40 بے روزگار افراد، 76 میڈیکل ایمرجینسی والے افراد اور 112 ایگزٹ ویزا والے لوگ شامل تھے۔ ان تمام افراد نے حکومت ہند اور جدہ میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے ہندوستان نے کورونا وائرس کی وجہ سےلاگو بین الاقوامی سفری لاک ڈاون کے درمیان دوسرے ملکوں میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی مہم شروع کردی ہے ۔ اس کو وندے بھارت مہم کا نام دیا گیا ہے۔